گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ کی تقریب کے موقع پر سپیشل سروسز گروپ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ میجر جنرل عابد رفیق کو کرنل کمانڈنٹ آف ایس ایس جی بنایا گیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مزید برآں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ایس ایس جی کا کردار بے مثال ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین سپیشل فورس ہے اور انہوں نے یہ اپنی اعلیٰ کارکردگی اور عظیم قربانیوں سے ثابت بھی کیا ہے۔
یہ تحریر 566مرتبہ پڑھی گئی۔