ہلال نیوز

چیف آف نیول سٹاف کا جوائنٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

چیف آف نیول سٹاف کا جوائنٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ
گزشتہ دنوں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاکستان نیوی کا نیا سربراہ تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور
Maritime
سمندری سکیورٹی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ادا کئے گئے کردار کو بھی سراہا۔


 

کمانڈر پشاور کورکا دورۂ شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسی اور ڈیرہ اسماعیل خان
گزشتہ دنوں کمانڈرپشاور کورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہیں علاقے کی سکیورٹی کی صورتحال، باڈرپر باڑلگانے کے عمل، آپریشنل تیاریوں،بارڈرسکیورٹی کے لئے اضافی اقدامات اور علاقے میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔کور کمانڈر نے اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں ذوالقرنین شہید کے نام سے منسوب قلعہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر مکین کا افتتاح کیا۔انہوں نے لدھا ہائی سکول کا بھی دورہ کیا۔دریں اثنا کور کمانڈر شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملے اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ کورکمانڈر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیڈکواٹر ایف سی سائوتھ کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔

یہ تحریر 370مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP