ہلال نیوز

چیف آف ایئر سٹاف کی ایئریونیورسٹی میں ایئرٹیک کانفرنس میں شرکت

چیف آف ایئر سٹاف کی ایئریونیورسٹی میں ایئرٹیک کانفرنس میں شرکت

گزشتہ دنوں چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور اپنی نوعیت کے منفرد چار روزہ ٹیکنالوجی مقابلوںکے موقع پرایئرٹیک کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان آئندہ دو برسوں کے دوران خلا میں اپنا مشن بھیجے گا۔ مہمانِ خصوصی ایئر چیف مارشل سہیل امان نے انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ پاکستانی طلباء و طالبات دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان دوست ملک چین کے تعاون سے کامیابی سے نیکسٹ جنریشن طیارہ سازی میں مصروف ہے، ایئرچیف نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عنقریب چین کے اشتراک سے پاکستان اپنا سٹلائیٹ مشن بھیجنے کے بھی قابل ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سالانہ بنیادوں پر 16سے 20
JF-17 
طیارے بنارہا ہے جو
F-16
جہازوں سے کارکردگی میں کہیں زیادہ بہتر ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر نے بھی طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔ایئرٹیک کانفرنس میں شرکت کے لئے طلباء و طالبات سمیت مختلف شعبہ زندگی کے ماہرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

آرٹلری سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

گزشتہ دنوں آرٹلری سنٹر اٹک میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں میڈلز تقسیم کئے۔تقریب میں بلوچستان کے ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے غلام نبی کو بہترین کارکردگی پر کمانڈنٹ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

 

یہ تحریر 648مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP