آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں انٹرن شپ کرنے والے طلباء و طالبات کا دورۂ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا
ملک کے مختلف تعلیمی اداروں کے دو سو سے زائد طلباء و طالبات جو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ میں انٹرن شپ کررہے ہیں نے گزشتہ دنوں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات نے ایچ آئی ٹی کی دفاعی تیاریوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر نہایت جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف نے طلباء کے وفد سے ملاقات کی اور ادارے کی دفاعی خود انحصاری کے کردار پر روشنی ڈالی۔ دورے کے دوران طلباء نے دفاعی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اورانہوں نے دفاعی صلاحیتوں سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔ طلباء نے ادارے کو اُبھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کے حوالے سے پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
یہ تحریر 340مرتبہ پڑھی گئی۔