پاک فوج کی جانب سے ملک کے مختلف ا ضلاع میں قائم کردہ ہیٹ سٹروک سینٹرز میں شہریو ں کوطبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات کے پیش نظران ا ضلاع میں پاک فوج کی جانب سے ہیٹ سٹروک سینٹرز میں ضروری سہولیات بشمول مریضوں کے بستر، کولر، پینے کا پانی، آئس بلاکس، فرسٹ ایڈ کٹس اور ادویات فراہم کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ بھی موجود ہے جو شہری و دیہی علاقوں کے مختلف مقامات پر کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاک فوج کی طرف سے قائم کئے گئے ہیٹ سٹروک کیمپوں میں پانی کی شدید کمی کے شکار علاقوں کے رہنے والے افراد کو پینے کا صاف پانی بہم پہنچایا گیا۔ مرد و خواتین اور نوعمر بچوں سمیت بڑی تعداد اس سہولت سے فیض یاب ہورہی ہے۔ آرمی چیف کے خصوصی احکامات پر مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے مشکل وقت میں مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
یہ تحریر 384مرتبہ پڑھی گئی۔