ہلال نیوز

پاک فوج کی آواران کے دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

گزشتہ دنوںپاک فوج نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر آواران کے دور دراز علاقوں میںریسکیو آپریشن کیا۔ پاک فوج کی جانب سے خصوصی میڈیکل ٹیمز روانہ کی گئیں جنہوں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے Turanchik سے گیسٹرو کے تشویشناک مریضوں کو حب (Hub) منتقل کیا گیا تاکہ اُن کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ علاوہ ازیں ہزاروں لیٹر پینے کا پانی، مچھر دانیاں، راشن پیک اور دیگر حفظان صحت کی اشیاء بھی مقامی لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔

یہ تحریر 625مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP