ہلال نیوز

پاک فوج ملکی دفاع کے لئے وقف ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے ان کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطرات کے مکمل خاتمے کے لئے مجموعی قومی ردعمل ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ریاست کے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر ان خطرات کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہے ۔ پاک فوج ملکی دفاع کے لئے وقف ہے اوروہ قومی تعاون سے اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔


یہ تحریر 435مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP