گزشتہ دنوں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے 48 ویں کانووکیشن کی تقریب نیوی وار کالج لاہور میںمنعقد ہوئی۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے 95 گریجویٹس میں وار سٹڈیز (میری ٹائم) کی ماسٹرز ڈگریز تقسیم کیں جن میں 64 افسران پاک نیوی، 3 پاک آرمی 5 پاکستان ایئرفورس اور 23 افسران دیگر دوست ممالک بحرین، بنگلہ دیش، چین، مصر، انڈونیشیا، عراق، اُردن، لیبیا، ملائشیا، میانمار، عمان، فلسطین، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سری لنکا اورمتحدہ عرب امارات سے تعلق رکھتے تھے۔ چیف آف نیول سٹاف نے اس موقع پر تمام گریجویٹس افسران کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان نیوی وار کالج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔تقریب میں آرمڈ فورسز آف پاکستان کے سینیئر افسران کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔
یہ تحریر 728مرتبہ پڑھی گئی۔