کور کمانڈ ر پشاور کور کا دورہ کرم ایجنسی اور درہ آ دم خیل
گزشتہ دنوںکمانڈر پشاورکو ر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کرم ایجنسی اور درہ آدم خیل کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے پاک افغان سرحدی علاقے میں تعینات جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ لی۔ کور کمانڈر نے سرحد پار بارڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں سکیورٹی اداروں کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے مورال کو بھی سراہا۔
ڈی ایس جی سنٹرمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
گزشتہ دنوں ڈی ایس جی سنٹر میں ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر میجر جنرل طیب اعظم ڈائریکٹر جنرل ڈی ایس جی مہمانِ خصوصی تھے ۔ریکروٹس کے چاق چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی اور انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ مہمانِ خصوصی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کامیاب ہونے والے ریکروٹس، بالخصوص اعزازات پانے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔آخر میں مہمانِ خصوصی نے کورس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
یہ تحریر 591مرتبہ پڑھی گئی۔