گزشتہ دنوںپاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میںمیزائل فائرنگ کا شاندار مظاہر ہ کیا۔ پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے میزائل فائرنگ کے کامیاب مظاہرے پر بحری بیڑے کی جنگی تیاریوں کو سراہا۔
فائر پاور کے اس بھرپورمظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے فضاء سے سطح آب پر مار کرنے والا اینٹی شپ میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہد ف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے سمندر میں تعینات فلیٹ یونٹس کا دورہ بھی کیا اور جاری بحری مشقوں کا معائنہ کیا۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے نیول فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے میں شامل تمام افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا۔
یہ تحریر 472مرتبہ پڑھی گئی۔