ہلال نیوز

پاک بحریہ کے سربراہ کی چمن فائرنگ واقعہ کے زخمیوں کی عیادت

پاک بحریہ کے سربراہ کی چمن فائرنگ واقعہ کے زخمیوں کی عیادت
گذشتہ دنوں چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سرحدکے قریب فرنٹیئر کانسٹیبلری ،سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور مردم شماری کی ٹیم کو نشانہ بنایا۔


فائرنگ کے واقعہ میں شہادتوں کے ساتھ سا تھ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے اس افسوسناک واقعہ کی سخت مزمت کی اور زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیرِ علاج زخمیوں کی عیادت کی۔

 

اسپیشل سروس گروپ (نیوی)کے بیچ بی- 2016کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
گزشتہ دنوں پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ (نیوی ) کے بیچ بی - 2016 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم تھے ۔ پاس آؤٹ ہونے والے بیچ ،جس میں بحرین کوسٹ گارڈز کے پرسنیل بھی شامل تھے ،نے 33 ہفتے کی کٹھن تربیت کامیابی سے مکمل کی۔اس تربیت میں سوئمنگ، پیراٹروپنگ، کمبیٹ ڈائیونگ، اَنڈرواٹر آپریشنز، ، اسپیشل وارفئیر آپریشنز، لینڈ وارفئیر، اسپیشل فائر آرم ٹیکنیکس اور ایکسپلوزیو ہینڈلنگ جیسی مہارتیں شامل تھیں۔ مہمانِ خصوصی نے پریڈ کے معائنے کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

یہ تحریر 463مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP