پاک بحریہ کے سربراہ کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خراجِ تحسین
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی2017ء کی تاریخی جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے پاک بحریہ نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ ضیافت کے میزبان پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تھے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے ٹورنامنٹ بالخصوص فائنل میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ٹیم ورک اور جذبے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی طرح پاک بحریہ بھی اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر کرتی ہے۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے سابق اہلکار فخر زمان پر خاص طور پرناز ہے جو سات سال تک پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور پورے ٹورنامنٹ کے دوران متاثر کن کارکردگی کی بدولت نہ صرف پاکستان کی بلکہ پاک بحریہ کی بھی پہچان بن گئے۔نیول چیف نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکی اعلیٰ کارکردگی کو بھی سراہا ۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں میڈلز بھی تقسیم کئے۔
پاک بحریہ کے سربراہ کا ساحلی علاقوں کا دورہ
گزشتہ دنوں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی، گوادر، پسنی اوراورماڑا کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پاک بحریہ کے دستوں سے ملاقاتیں کیں۔
ایڈمرل ذکا ء اللہ نے وطن عزیز کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے حوالے سے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کے پیشہ ورانہ کردار اور جذبے کو سراہا ،بعد ازاں چیف آف دی نیول سٹاف نے پی این ایس شمشیر اور پی این ایس محافظ کے دورے کے دوران آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز سے ملاقاتیں کیں اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لئے ان کے عزم اور جذبے کو سرا ہتے ہوئے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
یہ تحریر 440مرتبہ پڑھی گئی۔