پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں باجوڑ‘ مہمند اور خیبر ایجنسیوں میں باڑ لگائی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں جہاں پاک افغان سرحدی علاقہ ہے‘ وہاں حفاظتی باڑ لگائی جائے گی۔ حفاظتی باڑ کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور ایف سی کے پی پاک افغان سرحد پر پوسٹیں اور قلعے بھی تعمیر کررہی ہے جس کا مقصد سرحدی نگرانی کو مزید بہتربنانا ہے۔ محفوظ سرحد دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ امن و استحکام کے لئے بارڈر کوآرڈینیشن میکنزم ضروری ہے۔
یہ تحریر 436مرتبہ پڑھی گئی۔