ہلال نیوز

پاک بحریہ کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی دوسری مرتبہ انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ پاکستان کے نام

پاک بحریہ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے شہرکینبرا میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ ۲۰۱۵ میں شرکت کی۔ یہ چیلنج کپ ٹونٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا گیا جس میںآسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، برطانیہ، فجی، ملائیشیا اور پاکستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

پاکستان آرمڈ فورسز کی ٹیم کی نمائندگی پاکستان نیوی کی ٹیم نے کی۔ٹورنامنٹ کے دوران پاک بحریہ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور اپنے تمام چارٹونٹی ٹونٹی اور پانچ ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کینبرا کے مناکا اوول گراؤنڈ میں پاک بحریہ اور ملائشیا کی رائل ایئر فورس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ پاک بحریہ کی ٹیم نے ملائشیا کی رائل ایئر فورس کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ فائنل میچ کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاک بحریہ کی ٹیم نے یہ فائنل سولہ اوورز قبل جیتا جبکہ اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ پاک بحریہ کی ٹیم پاکستان کی مسلح افواج کے اعزاز کے دفاع میں مسلسل دوسری بار یہ کامیابی حاصل کررہی ہے۔

یہ تحریر 482مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP