پاک بحریہ مینگرووز اُگاؤ مہم2018
گزشتہ دنوںمینگرووز اُگائو مہم 2018کی افتتاحی تقریب شاہ بندر،سندھ، میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے ۔ یہ مہم پاک بحریہ کی '' مینگرووز اُگائو مہم'' کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے جس میں بلوچستان او ر سندھ کے صوبوں میں ایک سال کے دوران 20لاکھ مینگرووز کے پودے لگائیں جائیں گے۔ سمندر ی کٹائو سے بچائو، ساحلی ایکو سسٹم اور آبی حیات کی بقا کے لئے مینگرووز نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں ۔ تا ہم اِن کی تعداد میں اب کمی واقع ہو رہی ہے۔ مینگرووز کی اس افادیت کے پیشِ نظر پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مینگرووز جنگلات کی بحالی کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے۔
نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کی کمانڈر کراچی کو ر سے مُلاقات
گزشتہ دنوںنیشنل یوتھ اسمبلی کے 30 رکنی وفدنے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا اور کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے ملاقات کی۔ وفدکوملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، جغرافیائی حالات اور درپیش چیلنجزپر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی کور نے نوجوان نسل کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے اور ملک کا مستقبل اِن ہی سے وابستہ ہے۔ وفد میںسندھ بھر سے انجینئرز، ڈاکٹرز اورمختلف پیشوں سے وابستہ نوجوان اور طلبہ شامل تھے۔
یہ تحریر 648مرتبہ پڑھی گئی۔