ہلال نیوز

پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر کا دُبئی ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ

گزشتہ دنوں شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں 16ویں دُبئی ائیر شو کی افتتاحی تقریب کا انعقادہوا۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے اپنی فضائی کارکردگی سے مسحور کن فضائی مظاہرہ پیش کیا اور غیر معمولی کرتب دکھائے، جن میں مسل کلائیمب تھنڈر ٹرنز، سلو سپیڈ پرفارمنس اینڈ انورٹڈ فلائیٹ 
(muscle climb, thunder turns, slow speed performance and inverted flight)
شامل ہیں ۔ پاک فضائیہ نے اپنی کارکردگی سے تماشائیوں پر سحر طاری کر دیا۔ مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس آیا تو پُرجوش شائقین نے تالیاں بجا کر داد دی۔ تقریب میں تمام ہتھیاروں سے لیس جے ایف سیونٹین طیارہ زمین پر شائقین کے لئے مرکز نگاہ بنا رہا۔ جے ایف سیونٹین تھنڈر کے علاوہ جدید ترین تربیتی طیارہ سُپر مشاق بھی پانچ روز جاری رہنے والے اس ائیر شو میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ ائیر مارشل احمر شہزاد،چیئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

یہ تحریر 606مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP