ہلال نیوز

پاک فضائیہ کے نمبر 11 ملٹی رول سکواڈرن نے انٹر سکواڈرن آرمامنٹ مقابلے جیت لئے

گزشتہ دنوں منعقدہ مقابلوں میں پاک فضائیہ کے نمبر 11 ملٹی رول سکواڈرن نے انٹر سکواڈرن آرمامنٹ مقابلہ جیت لیا۔ اختتامی تقریب پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ‘ ایئر چیف

مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ’’یہ مقابلے مختلف جنگی جہازوں کے پائلٹس کو فضا سے زمین پر استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ان مقابلوں کا بنیادی مقصد فائٹر سکواڈرنز کی آپریشنل تیاری‘ پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔‘‘یاد رہے کہ اس سال

JF-17تھنڈر،

F-16

بلاک 52اور

F-16

طیاروں کی شمولیت نے اس مقابلے کو خاص بنا دیا۔ مذکورہ مقابلوں کی خاص بات

JF-17

کی نمایاں کار کردگی تھی ۔

یہ تحریر 1094مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP