ہلال نیوز

کور کمانڈر کا دورہ ضلع شمالی وزیر ستان اور خیبر 

گز شتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ضلع خیبر اور شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا۔ دوروں کے دوران مقامی کمانڈر ز نے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حال تعمیر اور تر قی کیلئے کی
 جا نے والی کو ششوں اور آپر یشنل تیا ریوں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔ اس موقع پر ضلع خیبر میں دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں فر نٹیئر کور کے جوانوں کی مشقوں کا جا ئزہ لیا۔



 آفیسر وں اور جوانوں سے بات چیت کر تے ہوئے کور کمانڈر نے جوانوں کی کار گر دگی کو سر اہا اور سخت ترین حا لات میں فر ائض کی انجا م دہی پر انکے بلند حوصلے کی تعر یف کی ۔
دوروں کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ میر ان شاہ میجر جنر ل نعیم اختراور انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور (نارتھ) میجر جنرل نورولی خان بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔  
 

یہ تحریر 138مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP