ہلال نیوز

پاک میرینز اور پاکستان نیوی پولیس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

گزشتہ دنوںپاک میرینزکے C-2017 اور پاکستان نیوی پولیس کے 35ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ کے مہمان ِ خصوصی کمانڈر سب میرین، کموڈورخالد ثمر تھے۔ دورانِ تربیت نوجوانوں کو ہر پہلو سے مکمل پیشہ ورانہ تربیت دی گئی جس میں جسمانی تربیت، واٹرمین شپ، فائرنگ، چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کے طریقے، این بی سی ڈی اور فائرفائٹنگ شامل تھے۔

 تقریب کے مہمانِ خصوصی نے پاس آئوٹ ہونے والے پاک میریننراور پاکستان نیوی پولیس کی ڈرل اور ٹرن آئوٹ کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کو دفاعِ وطن کی خاطر ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا ہو گا۔مہمانِ خصوصی نے کورس کے دوران نمایاں کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میریننر اور پاکستان نیوی پولیس کے جوانوںمیں انعامات بھی تقسیم کئے۔

یہ تحریر 684مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP