گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سربن کئی ماڈل گاؤں کا افتتاح کیا۔سربن کئی ماڈل گاؤں پہنچنے پر قبائلی عمائدین نے کورکمانڈر کا استقبال کیا۔ پاکستان آرمی کی طرف سے ماڈل گاؤں بنانے پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اس ماڈل گاؤں میں قبائلی بھائیوں کے لئے جرگہ ہال، مسجد ، نوجوانوں کے کھیلنے کے لئے فٹ بال گراؤنڈ، کرکٹ گراؤنڈ اور قبائلی طرز کے گھر بنائے گئے ہیں، اس موقع پر جنرل آفسیر کمانڈنگ میجر جنرل حسن اظہر حیات بھی کورکمانڈر کے ہمراہ تھے۔
یہ تحریر 487مرتبہ پڑھی گئی۔