شعر و ادب

جواں ہے حوصلہ ہر دَم

وطن کے نوجوانوں کا جواں ہے حوصلہ ہر دَم
نہ کیوں عالم میں پھر اونچا رہے؟ اپنا سبز پرچم
وقت شاہد ہے ماضی کا، عدو کی پیش قدمی پر
فِدا تھا ہر سپاہی، سرزمینِ پاک پر ہر دَم
بوقتِ جنگ اپنے آپ کو قربان کردینا
ہے پاکستان کی افواج کا جذبہ یہ کم سے کم
شہادت کا حسیں جذبہ لیے پھرتا ہے ہر مسلم
کبھی باطل کے آگے سُر نہیں ہو سکتا اس کا خم
ہر اِک کوہسارِ غم کشمیر میں مسلم پہ ہے ٹوٹا
یہ رشتۂ اخوت ہے کہ ملت میں ہے سوزو غم
ہیں اعدا جس قدر اپنے، ہیں پاکستان سے خائف
بھرسہ ہے خدا پر، رکھتے ہیں ایماں کی طاقت ہم
مقابل ہو نہیں سکتی، کوئی طاقت بطالت کی
شجاعت کا وَصف ہر اِک ہے اس ملّت میں اے اعظم
(محمداعظم حنفی اعظم)
 

یہ تحریر 200مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP