زندہ دل رجمنٹ کے کرنل آف دی بٹالین کی تعیناتی
گزشتہ دنوں آزادکشمیر رجمنٹل سنٹر میں پانچویں کرنل آف دی بٹالین کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیویشن (کرنل کمانڈنٹ آزادکشمیر رجمنٹ) لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں بریگیڈیئر محمد یوسف مجوکہ کو 10 آزادکشمیر رجمنٹ کے پانچویں کرنل آف دی بٹالین کے اعزازی رینک پہنائے گئے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن کے علاوہ بریگیڈیئر سہیل ناصر خان، کمانڈنٹ آزادکشمیر رجمنٹل سنٹر زندہ دل پلٹن کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسرز، سردار صاحبان اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یومِ والدین کیڈٹ کالج اسپین کئی
گذشتہ دنوں کیڈٹ کا لج اسپین کئی میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخواہ انجئیراقبال ظفر جھگڑا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ کیڈ ٹ کالج پہنچنے پر مہمانِ خصوصی کو کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کی عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضربِ عضب اورافواج پاکستان اور قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت فاٹا میں امن بحال ہوا۔ اس موقع پر کیڈٹ نے پی ٹی شو، جمناسٹک اور کراٹے کا بہترین مظاہرہ کیا۔ آخر میں گورنر خیبرپختنخواہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ کیڈٹ کالج اسپین کئی پہنچنے پر قائم مقام جنرل آفیسر کمانڈنگ بر یگیڈئیر عرفان اور پرنسپل کرنل سید وسیم الحق نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔
یہ تحریر 423مرتبہ پڑھی گئی۔