ہلال نیوز

ائیر چیف کا چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈ کے لئے امدادی چیک

گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثا ر نے ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے امدادی چیک پیش کیا۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا اورپاک فضائیہ کی    پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔


پاک فضائیہ کے سربراہ کا کراچی میں آپریشنل بیس کا دورہ

گزشتہ دنوںپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کراچی میں ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے فائٹر طیارہ اڑا کر فضائی مشق میں حصہ لیا۔بعد ازاں ائیرچیف نے ان مشقوں میں حصہ لینے والے

Combat Crew

سے ملاقات کی اور ان کے جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوںکو سراہا۔انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

یہ تحریر 513مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP