ہلال نیوز

آرمی چیف کا دورہ اے ایف آئی آر ایم جنرل راحیل شریف کی جنگی زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات

قوم کے دفاع کے لئے لڑتے ہوئے ہمارے کئی غیور اور بہادر جوانوں نے اپنے اعضاء ہدیہ کئے۔ انہی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے رواں ماہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف رہیبلیٹیشن

اینڈ میڈیسن تشریف لائے۔ بہبود اور آباد کاری ڈائریکٹوریٹ کی نگرانی میں قائم کئے گئے شہداء سیل کے زیر انتظام جنگی زخمیوں کو فرداً فرداً جنرل راحیل شریف سے ملوایا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مریضو ں کے لئے بنائے گئے جمنیزیم کا افتتاح بھی کیا۔ جوان اپنے سپہ سالار کو اپنے درمیان دیکھ کر انتہائی خوش ہوئے۔ آرمی چیف اپنے ان قابلِ فخر شیروں کے ساتھ گھل مل گئے اور انتہائی غیر رسمی طریقے سے ان کی بیمار پرسی کی۔ جوانوں کا حوصلہ دیدنی تھا اور وہ پرعزم تھے۔ گزشہ چند برسوں میں زخمی جوانوں کے علاج کے لئے ادارے کو جدید طبی آلات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ جنگی زخمیوں کو بین الاقوامی معیار کا علاج دستیاب ہو۔پاکستان آرمی کی پالیسی میں شامل ہے کہ قوم کے ان محافظوں کی نہ صرف وقتی بہبود کا خیال رکھا جائے بلکہ مستقل طور پر اس طریقے سے رہیبلیٹیٹ کیا جائے کہ ان کو کسی پر بھی انحصار نہ کرنا پڑے۔

رپورٹ: میجر عدنان ظفرسندھو

یہ تحریر 459مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP