ہلال نیوز

تھری ایس پی میڈیم رجمنٹ آرٹلری ''بجلی توپخانہ''  کے اعزازی کرنل آف دی رجمنٹ کی تقریب

تھری ایس پی میڈیم رجمنٹ آرٹلری ''بجلی توپخانہ''   کے اعزازی کرنل آف دی رجمنٹ کی تقریب

گزشتہ دنوں 3(ایس پی) میڈیم رجمنٹ آرٹلری ''بجلی توپخانہ'' کے اعزازی کرنل آف دی رجمنٹ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں یونٹ سے تعلق رکھنے والے سینیئر موسٹ آفیسر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں میجر جنرل طارق ضمیر کو کرنل آف دی رجمنٹ کے اعزازی رینک لگائے گئے۔ تقریب میں میجر جنرل محمد شہباز خان کو بھی پروموشن پر رینک لگائے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین، اور بریگیڈیئر محمد ارشد کو ان کی عسکری زندگی کے کامیاب اختتام پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں یونٹ سے تعلق رکھنے والے پانچوں حاضر سروس جنرل آفیسرز بشمول چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین ، میجر جنرل طارق ضمیر، میجر جنرل محمد علی اور میجر جنرل محمد شہباز خان نے شرکت کی۔

یہ تحریر 653مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP