ہلال نیوز

آرمی چیف کی لیفٹیننٹ ارسلان اسلم شہید کے گھر آمد، والدین سے تعزیت

آرمی چیف کی لیفٹیننٹ ارسلان اسلم شہید کے گھر آمد، والدین سے تعزیت
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ دنوں مری کے قریب لیفٹیننٹ ارسلان اسلم شہید کے گھر گئے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی۔ لیفٹیننٹ ارسلان اسلم خیبر ایجنسی میں راجگال میں قائم کی گئی نئی بارڈر پوسٹ پر دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے رتبہ شہادت پر فائز ہوئے تھے۔ آرمی چیف نے شہید کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والوں پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وطن عزیز میں ایسے بہادر سپوت موجود ہیں، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ملک دشمن افراد اور ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور فوج پر تنقید اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی مفاد کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قوم کے شابہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں قانون اور امن کی بحالی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یہ تحریر 379مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP