گزشتہ دنوںنیوی سیل کورس 2018-B کی ونگ ایوارڈکی تقریب نیول سپیشل آپریشن ٹریننگ سنٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ،ریئر ایڈمرل جمیل اختر تھے۔ پاس آئوٹ ہونے والوں میں پاک بحریہ کے آفیسرز و سیلرز کے علاوہ برادرملک بحرین کے آفیسر و سیلرز بھی شامل تھے۔
پاس آئوٹ ہونے والے آفیسرز و سیلرزنے 34 ہفتوں کی کٹھن تربیت مکمل کی، جس میں تیراکی، ڈائیونگ، زیرِ سمندر آپریشنز ، ابتدائی طبی امداد، سپیشل وارفیئر آپریشنز ، زمینی وارفیئر، ہیل بورن آپریشنز، سپیشل فائرآرم ٹیکنیکس اور ایکسکلوزیو ہینڈلنگ کی تربیت شامل تھی۔ اس کے علاوہ تین ہفتوں کا بیسک ایئربورن کورس بھی تربیت کا حصہ تھا۔
پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر کورس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ 80 کلومیٹر دوڑ میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی سرجنٹ ROVID، تیراکی میں بہتر ین کارکردگی کی ٹرافی ضیاء SFT-I، بہترین فراگ مین کی ٹرافی بحرین کے سرجنٹ مشال جب کہ برادر ممالک کے زیرِ تربیت افسران میں بہترین کارگردگی کی ٹرافی سیکنڈ لیفٹیننٹ عبداللہ عزیز کو دی گئی۔ مجموعی بہتر ین کارکردگی پر کورس کے آئرن مین کا خطاب ثاقب SFT-I کو دیا گیا۔ بہترین استاد کا ایوارڈ سعید قدرت MAR-Iکے حصے میں آیا۔
یہ تحریر 703مرتبہ پڑھی گئی۔