ہلال نیوز

ائیر وار کالج میں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

ائیر وار کالج میں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

 

گزشتہ دنوں ائیروار کالج میں 31 ویں ائیر وار کورس کی کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ائیر چیف مارشل نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو کورس مکمل ہونے پرمبارک باد دی۔

یاد رہے کہ اس گریجویٹ کورس میںپاک فضائیہ کے افسران کے علاوہ  پاک آرمی، پاک نیوی اور دیگر 11 ممالک جن میں بنگلہ دیش ، چین، مصر، ایران ، اردن ملائیشیا ، سعودی عرب ، عمان ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے، کے افسران بھی شامل تھے۔ تقریب میں سول، فوجی اعلیٰ عہدیداران اور مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

 

ملٹری کالج جہلم میں تقریب کا انعقاد

 

ملٹری کالج جہلم کا شمار پاکستان آرمی کی عظیم تعلیمی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ ہر سال اس درسگاہ میں داخلے کے خواہش مند طالب علم بذریعہ انٹری ٹیسٹ منتخب ہوتے ہیں۔ سال 2018ء میں بھی منتخب ہونے والی نئی انٹری کو ملٹری کالج جہلم میں خوش آمدید کہا گیا۔اس مقصد کے لئے ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈنٹ ملٹری کالج جہلم بریگیڈیئر احمد سلمان نے موسیٰ ہال میں نئے آنے والے طالب علموں اور اُن کے والدین سے خطاب کیا اور انہیں ملٹری کالج جہلم میں داخلے پر مبارکباد دی۔

یہ تحریر 751مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP