ہلال نیوز

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کے لئے نشانِ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کے لئے نشانِ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز

گزشتہ دنوںصدر مملکت ممنون حسین نے ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی پُر وقار تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نوازا ۔ اس تقریب میں انجینئر خرم دستگیر خان وفاقی وزیر دفاع، رانا تنویر حسین وزیر دفاعی پیداوار، لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ (ریٹائرڈ) وزیر ِ سیفران ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی سربراہ پاک بحریہ کے علاوہ مسلح افواج کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ بعد ازاں صدر پاکستان نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 120 ویں کمبیٹ سپورٹ کورس کی تقریب 

گزشتہ دنوںپاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 120 ویں کمبیٹ سپورٹ کورس اور 40ویں بی ایل پی سی کورس کی گریجویشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے10کیڈٹس کی کمیشنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایرانی سفیر جناب مہدی ہنر دوست بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب میں09خواتین کیڈٹس سمیت47 کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ تحریر 519مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP