ہلال نیوز

ائیر چیف مارشل پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر کا منتخب

ائیر چیف مارشل پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر کا منتخب

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو،      ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ،پاکستان اسکواش فیڈریشن کی45ویں سالانہ جنرل کونسل میٹنگ میں، صدر پاکستان سکواش فیڈریشن منتخب کیا گیا۔  اس میٹنگ میں سکواش کے عظیم کھلاڑیوں جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان کے علاوہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشنز کے ممبران اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی شرکت کی۔

  جنرل کونسل ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سکواش کے کھیل کی ترویج کے لئے پاک فضائیہ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔    

  آخر میںصدر پاکستان سکواش فیڈریشن نے 2017ء میں سکواش کے کھیل کو ترقی دینے کی لئے گراں قدر خدمات سر انجا م دینے پر خیبر پختونخواھ سکواش ایسوسی ایشن کو پہلی پوزیشن پر پرائڈ آف پرفارمنس ٹرافی(Pride of Performance Trophy )  جبکہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کو دوسری پوزیشن کی ٹرافی دی ۔

 

پاک فضائیہ کے JF-17  تھنڈرکا  پولش ائیر شو میں شاندار مظاہرہ

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے دستے نے پولینڈ میں منعقدہ ائیر شو میں شرکت کی۔ راڈوم انٹر نیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندا ر فضائی کرتب نے شائقین کو بے حد محظوظ کیا ۔قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخرپاکستان JF-17  تھنڈر نے پولینڈ کی فضائوں میں اپنا شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیاجس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار ہونے والے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندار مظاہرے کے دوران  ائیر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف بھی موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے وہاں موجود پاک فضائیہ کے زمینی اور فضائی عملے سے ملاقات کی اور اس شو میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

یہ تحریر 708مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP