ہلال نیوز

قومی مہم برائے مینگرووزاُگاؤ کا آغاز

قومی مہم برائے مینگرووزاُگاؤ کا آغاز
گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے ’’ پاک بحریہ مینگرووز اُگاؤ مہم 2017‘‘ کا آغاز کیا۔ اس مہم کے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں دس لاکھ سے زائد مینگرووز کے پودے لگائیں جائیں گے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا
گیا۔ مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے مینگرووز کا پودا لگا کرمہم کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے کہا کہ مینگرووزکے جنگلات میں کمی نہ صرف ہمارے ساحلی علاقوں کے حیاتیاتی ماحول کوبلکہ ساحلی مکینوں کے ذریعۂ معاش کو بھی متاثر کرتی ہے۔ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے مزید کہا کہ اس طرح کی مہمات نہ صرف مینگرووز کے جنگلات میں اضافے کا باعث ہوں گی بلکہ عوام الناس میں ان جنگلات کے بارے میں آگاہی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گی۔ مینگرووز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے اعلان کیا کہ اس مہم کا نام بدل کر ’’قومی مہم برائے مینگرووزاُگاؤ ‘‘رکھ دیا گیا ہے۔

یہ تحریر 333مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP