ہلال نیوز

ٹانک میں کھیلوں کے میدانوں کی آباد کاری  کے لئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری

ٹانک کے دورافتادہ علاقہ شیخ اوتار میں کیپٹن سکندر شہید کے نام سے منسوب، والی بال گرائونڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ اور کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ لیفٹیننٹ کرنل شیر عالم نے والی بال گرائونڈ کا افتتاح کیا۔ کیپٹن سکندر شہید والی بال گرائونڈ کی افتتاحی تقریب گائوں شیخ اوتار میں منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ،کھلاڑیوں،مقامی صحافیوں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں اور بچوں نے شرکت کی۔ والی بال گرائونڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں اور علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ سیکٹر کمانڈر سائوتھ کی کاوشوں سے ٹانک کے دور افتادہ علاقہ شیخ اوتار میں کیپٹن سکندر شہید کے نام سے والی بال گرائونڈ کا افتتاح اور اس کی تعمیر ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گرائونڈ کی تعمیر سے علاقے کے جوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر ہوں گے جس سے وہ اپنا اور علاقے کانام روشن کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور ایف سی سائوتھ امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ ٹانک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہیں جس پرہم ان کے شکر گزار ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر سائوتھ نے بچوں اور کھلاڑیوں میں گیندیں تقسیم کیں۔ 



(رپورٹ : جاوید آرائیں)
 

یہ تحریر 443مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP