ہلال نیوز

چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

گزشتہ دنوں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ (Nong Rong) نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔معزز مہمان کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر ائیر چیف نے ان کا استقبال کیا۔ عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ائیر چیف کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ان کی متاثر کن قیادت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس(PLAAF) کے مابین قابلِ ستائش تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید پروان چڑھا نے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


یہ تحریر 117مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP