نَسٹ کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ میں تقریبِ تقسیمِ اسناد
گزشتہ دنوں نَسٹ کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کی تیئیسویں تقریب تقسیم اسنادمنعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایڈجوٹینٹ جنرل (جی ایچ کیو) لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر مہمانِ خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی اور الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوںکی سہولیات فراہم کرنے پر کالج کی تعریف کی۔ انہوں نے انجینئرنگ پروگراموں کے لئے واشنگٹن اکارڈ کی منظوری کو خصوصی طور پر سراہا۔
ریکٹرنسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان اور کمانڈنٹ کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ انجینئر طارق جاوید نے اس موقع پر اپنے خطاب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں 318 بی ایس سی انجینئرنگ اور 112 ماسٹرز کرنے والے طلباء کو اسناد دی گئیں۔
یہ تحریر 504مرتبہ پڑھی گئی۔