ہلال نیوز

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن

پاک فوج ضلع ڈی جی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں (تقریباً 246,345 ایکڑ) میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں سرگرم عمل ہے۔ اب تک، فوج کی ٹیموں نے 5,683 افراد بشمول خواتین، بچوں اور ان کے سامان کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد کو تیار کھانے، خشک راشن کے 30,704 پیکٹ اور 10,774 خیمے فراہم کیے گئے ہیں۔ ڈی جی خان کے میڈیکل کیمپوں میں اب تک 542 خواتین اور 791 بچوں سمیت 9,673افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح پاک فوج ضلع راجن پور میں تمام دستیاب وسائل بشمول ہیلی کاپٹر آپریشنز کو بروئے کار لا رہی ہے جبکہ ضلع راجن پور کے علاقوں (تقریباً 701,064 ایکڑ) میں گزشتہ دو ماہ سے ریسکیو اور ریلیف کی مؤثر سرگرمیاں جاری ہیں۔ اب تک فوج کی ٹیموں نے 40,337 پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ریلیف کیمپوں میں تیار کھانے،خشک راشن کے 53,451 پیکٹ اور 11,000 خیمے بھی پہنچائے جا چکے ہیں۔ ضلع راجن پور کے میڈیکل کیمپوں میں اب تک کل 14,913 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔



 

یہ تحریر 147مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP