ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن سنٹر کا قیام ایوی ایشن سٹی میں انڈسٹری اکیڈمیا کی ہم آہنگی کے پاک فضائیہ کے وژن کی تعبیر ہے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کے قیام سے یہاں بہت بڑی تعدادمیں بین الاقوامی سکالرز اور طلباء آئیں گے جس سے نہ صرف تعلیمی تبادلہ خیال ہو گا بلکہ پاکستان کی اقتصادی اور سفارتی سطح پر پذیرائی ہوگی۔ یہ کیمپس خطے کی نئی جیو پولیٹیکل صورتحال سے نمٹنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر ے گا۔
معزز مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں ہوا بازی کی صنعت اور اعلیٰ تعلیم کے میدا ن میں پاک فضائیہ کی گراں قدر خدمات اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ذاتی کوششوں اور پر خلوص کاوشوں کو سراہتا ہوں جن کے ذریعے ہم خود انحصاری کی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے خود انحصاری کے حصول سے ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے جس کے لئے ماہر افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لئے ترقی یافتہ ممالک تعلیم اور افرادی قوت پر زیادہ زور دیتے ہیں
یہ تحریر 440مرتبہ پڑھی گئی۔