ہلال نیوز

میجر محمد اکرم شہید (نشان ِحیدر) کایومِ شہادت 

گزشتہ دنوں میجر محمداکرم شہید کا 51 واں یومِ شہادت نہایت و عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر جی او سی23 ڈویژن میجر جنرل محمدندیم اشرف نے جہلم میں ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔



یاد رہے کہ میجر محمد اکرم شہید 1938ء میں ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ملٹری کالج جہلم سے حاصل کی اور13 اکتوبر1963ء کو کمیشن حاصل کر کے4 ایف ایف میں تعینات ہوئے۔میجر محمد اکرم 5 دسمبر1971ء کو4ایف ایف کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے جس کی ذمہ داری ھِلی پوسٹ کا دفاع تھا۔اس جگہ کو  بھارت کی جارحانہ منصوبہ سازی میں ایک کلیدی مقام حاصل تھا ۔اس پر قبضہ کر کے دشمن مشرقی پاکستان میں آگے بڑھنا چاہتا تھا ۔دشمن نے بکتر بند دستوں اور توپ خانے کی مدد سے اس پوزیشن پر پے در پے حملے کیے اور تمام دن اس پوزیشن کو شدید حملوں کا نشانہ بھی بنائے رکھا۔میجر محمد اکرم کے زیرِکمان دستوں نے نہ صرف مثالی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ دشمن کو  شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔آخر کار وہ دشمن  کے ٹینک کے راکٹ لانچرسے مقابلہ کرتے ہوئے ٹینک کے مشین گن کا برسٹ لگنے سے شہید ہو گئے۔ میجر محمد اکرم کی جرأت و بہادری کو مدِنظر رکھتے ہوئے  انہیں حکومت پاکستان  کی جانب سے  نشان ِحید ر سے نوازاگیا۔
 

یہ تحریر 169مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP