ہلال نیوز

آرمی ایوی ایشن تربیتی فضائی کورس کی تقریب

گزشتہ دنوں آرمی ایوی ایشن سکول گوجرانوالہ چھائونی میں آرمی ایوی ایشن کے بنیادی تربیتی فضائی کورس

P-58

کی تکمیل پر تقریب منعقد ہوئی جس میں کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے تربیت مکمل کرنے والے پائلٹس کو انفرادی طور پر ایوی ایشن کے خصوصی نشان سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو ٹرافیاں بھی دیں ۔

مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے آرمی ایوی ایشن سکول کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ تقریب میں آرمی ایوی ایشن کے آفیسرز کے علاوہ گوجرانوالہ گیریژن کے آفیسرز وفیملیز اور تربیت مکمل کرنے والے آفیسرز کے عزیزواقارب نے بھی شرکت کی۔

یہ تحریر 270مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP