گزشتہ دنوں آرٹلری سنٹر اٹک میں تھرڈ کرنل اِنچیف آف رجمنٹ آف آرٹلری کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو اِس موقع پر تھرڈ کرنل اِن چیف آف رجمنٹ آف آرٹلری کے رینک لگائے گئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ آرٹلری کور کی فلاح اور استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل میاں ہلال حسین کو بھی کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے گئے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ تحریر 489مرتبہ پڑھی گئی۔