آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز سسٹم کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ اعزازات
گزشتہ دنوں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج (گرلز) ویسٹریج میں تقریبِ تقسیمِ اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں 33 سکولوں کے اساتذہ اور معاون سٹاف کے 134 افراد کو اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا۔ بہترین سکول کی ٹرافی آرمی پبلک سکول اینڈ کالجز (گرلز) ویسٹریج کی پرنسپل محترمہ ہاجرہ شیراز نے وصول کی۔
چولستان آڈیٹوریم میں تھیلیسیمیا آگاہی سیمینار
گزشتہ دنوںسی ایم ایچ بہاولپورکی جانب سے HQ 31 Corps کے تعاون سے چولستان آڈیٹوریم میں تھیلیسیمیا آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمنار کا مقصد تھیلیسیمیا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی اور عوام کو تھیلیسیمیاسے بچائو اور اس کے علاج سے روشناس کرانا تھا ۔ سیمینار میںزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کے درمیان تصویری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
یہ تحریر 538مرتبہ پڑھی گئی۔