ہلال نیوز

چیئر پرسن نیشنل کمیشن برائے وقارِ نسواں کا  وفد کے ہمراہ مہاجر  کیمپ ٹھوٹھہ کا دورہ

گزشتہ دنوں چیئر پرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں محترمہ نیلو فر بختیار نے وفد کے ہمراہ مہاجر  کیمپ ٹھوٹھہ (مظفرآباد) کا دورہ کیا۔ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ کوثر تقدیس گیلانی، چیئرمین وومن کمیشن تہمینہ صادق خان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مہاجر  کیمپ ٹھوٹھہ میں کمشنر بحالیات چوہدری محمد فرید نے محترمہ نیلو فر بختیار ودیگر کو مہاجرین کے حوالے سے بریفنگ دی۔



چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نے مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ میں محترمہ نیلو فر بختیار نے مہاجرین میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے رضائیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہاجرین کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ ساڑھے گیارہ ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی،تیس ہزار خواتین بیوہ ہوئیں، لاکھوں بچے یتیم ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خواتین کشمیری خواتین کے شانہ بشانہ ہیں اور وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئی ہیں۔ عمران خان نے جس انداز سے کشمیریوں کی آواز عالمی فورمز پر بلند کی ہے اس سے کشمیریوں کے مؤقف کو تقویت ملی ہے اور بھارت دنیا میں بے نقاب ہوا ہے۔
 

یہ تحریر 318مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP