ہلال نیوز

چھٹی آرمی پیسیز چیمپئن شپ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اوکاڑہ کینٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے چھٹی آرمی پیسیز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس مقابلے میں دس ٹیموں کے کل 258 کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور کھیل کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سپاہی کے لئے جسمانی طور پر چاق چوبند ہونے کا اُس کی جنگی صلاحیتوں سے گہرا تعلق ہے۔ راولپنڈی کور اس چھٹی پیسیز چیمپئن شپ کی فاتح قرار پائی جبکہ کراچی کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔سپاہی ظہیر شاہ مقابلے میں بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ سپاہی نصیر اﷲ نے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن اور کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن بھی تقریب میں موجود تھے۔

یہ تحریر 373مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP