گزشتہ دنوں سرگودھا گیریژن میںساتویں آرمی پیسز چیمپیئن شپ 2018ء کی تقریب کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگرتھے۔اس چیمپیئن شپ میں کل 10 ٹیموں کے 400کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ راولپنڈی کورنے پہلی پوزیشن جبکہ کراچی کور نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر کمانڈر ملتان کور نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔مہمان خصوصی نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان، کمانڈر آرمی ائیرڈیفنس کمانڈ کے ہمراہ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔
یہ تحریر 575مرتبہ پڑھی گئی۔