ہلال نیوز

فرسٹ آرمڈ ڈیوبیٹل سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

فرسٹ آرمڈ ڈیوبیٹل سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں فرسٹ آرمڈ ڈیوبیٹل سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقدکی گئی۔ جس میں گیریژ ن کمانڈر میجر جنرل محمد عارف مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور معیار کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

شمالی وزیرستان ایجنسی کے صدر مقام میرعلی میں سویٹ ہوم کا افتتاح

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے صد ر مقام میر علی میںسویٹ ہو م کا افتتاح کیا۔ اس سویٹ ہو م میںسو سے زائد یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور پرورش کی جائے گی اور اس سنٹر میں مزید سو یتیم بچوں کا ا ضافہ بھی کیا جائے گا۔اس موقع پر کمانڈر پشاور کورنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہوم کا قیام شمالی وزیرستان ایجنسی میں بے سہارا بچوںکی تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ کمانڈر پشاور کور نے ہرمز میر علی میں گولڈن ایرو آرمی پبلک سکول ،میر علی بس ٹرمینل اور سر بند گئی وِلیج میںپیس پارک اور جھیل کا افتتاح بھی کیا۔شمالی وزیرستان کے قبائل نے پاک فوج کی ان کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے جذبۂ خیرسگالی کو سراہا۔

یہ تحریر 432مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP