بلوچ رجمنٹ کی دو روزہ خصوصی کانفرنس
بلوچ رجمنٹ کی دو روزہ خصوصی کانفرنس بلوچ رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف کے رینک لگائے گئے۔ اس موقع پر شہیدوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے شہداء کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ دفاعِ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہلِ خانہ کا پاک فوج بھرپور خیال رکھے گی۔ آرمی چیف نے یاد گار ِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کی بلندیٔ درجات کی دُعا کی۔
یہ تحریر 329مرتبہ پڑھی گئی۔