ہلال نیوز

انٹر مدارس سپور ٹس چیمپیئن شپ 

 گزشتہ دنو ں انٹر مدارس سپورٹس چیمپیئن شپ کا انعقاد پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا ۔ گیمز میں ضم اضلا ع کے 800 سے زائد دینی مدارس کے طلباء نے سات مختلف گیمز میں حصہ لیا ۔ گیمز کا با ضا بطہ افتتا ح کما نڈر پشا ور کو ر لیفٹیننٹ جنر ل فیض حمید نے کیا ۔



کما نڈر پشاور کور نے افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا ء کا کھیلوں میں حصہ لینا اچھا اقدام ہے۔ تعلیم کا مقصد نوجوانوں کو معاشر ے کا کا ر آمد شہر ی بنا نا ہے۔ ایسے کھیلوں کے مقا بلوں سے نوجوانوں کی صلا حیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ نظا م تعلیم میں دینی مدارس کے مقام کو آگے بڑ ھا نا ہو گا ۔ مدارس میں ووکیشنل سنٹر قائم کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ قبا ئلی ضم اضلا ع کے دینی مدارس کے ما بین سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کر کٹ، فٹبا ل، والی بال ، رسہ کشی ، ایتھلیٹکس ، بیڈ منٹن اور قرأت کے مقابلے شا مل ہیں ۔اختتامی تقر یب میں بر یگیڈیئر عا طف مشتاق مہمان خصوصی تھے ۔ انھوں نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنر ل فیض حمید کی جانب سے فاتح کھلاڑیوں کولیپ ٹاپ جبکہ رنر اپ کو ٹیبلٹیس تقسیم کیے ۔
 

یہ تحریر 295مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP