ہلال نیوز

زہرہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر میں  تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد

گزشتہ دنوں زہرہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر (ZHRDC) میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد FGEI کے اساتذہ، طلبا اور انتظامیہ کی غیر معمولی اور شاندار کارکردگی اور کاوشوں کے اعتراف اور تعریف کے لیے کیا گیا تھا۔



ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (FGEI) نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم کی تعمیر میں استاد اور پرنسپل کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے FGEIs کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو طلبا کو 21ویں صدی کی مہارتوں کو فروغ دینے اور جامع ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ FGEI نوجوان ٹیلنٹ کونہ صرف پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہرکرنے کے مواقع  بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ جیتنے والوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔
تقریب کے اختتام پر، فیکلٹی ممبران اور پہچان پاکستان کوئز شو 2022، سٹیم کی سرگرمیوں اور ایف بی آئی ایس ای 2022 کے پاکستان پولیٹیکل میپ ریڈنگ مقابلے کے فاتحین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
 

یہ تحریر 106مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP