گزشتہ دنوں 9ممبران قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے سرکریک اور پی این ایس قاسم کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران کمانڈر کوسٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سر کریک کے دورے کے دوران کمپنی ہیڈکوارٹرز شاہ بندر میں کمیٹی ممبران کو سر کریک کے متنازعہ علاقے پر بریفنگ دی گئی اور پاک میرینز کی جانب سے سرکریک کے دفاع کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو سرحدی مورچوں کا دورہ کروایا گیا اور وہاں نصب آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے ممبران نے کریکس کے علاقے میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں پر تعینات آفیسرزاور سی پی اوز/سیلرز سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ کمیٹی ممبران نے پی این ایس قاسم کے دورے کے دوران وہاں دی جانے والی تربیتی سہولیات کا جائزہ بھی لیااور ٹریننگ کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔
یہ تحریر 429مرتبہ پڑھی گئی۔