ہلال نیوز

ملیر چھاؤنی میں یومِ پاکستان کی تقریبات

یومِ پاکستان کے سلسلے میں ملیر چھائونی کراچی میں تین روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات لوگوں میں ملک سے محبت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ ان تقریبات میں ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں، فنکاروں اور طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہارس ڈانس، علاقائی رقص، رائیڈرز مارچ، نیزہ بازی اور دیگر کھیلوں میں عوام نے خصوصی دلچسپی لی۔ تقریب میں خاص بات پاکستان نیوی کے سپیشل سروسز گروپ کا فضائی کرتب تھا۔ جس کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا تھے۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات 

یہ تحریر 581مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP