آرمی میوزیم لاہور کا افتتاح
گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میوزیم لاہور گیریژن کا افتتاح کیا۔ اس میوزیم میں تحریک پاکستان کی تاریخ و ثقافت کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ میوزیم کے مختلف حصوں کو نئی قوم کی تشکیل، قائد اور افواج، پاکستان کی جنگی تاریخ بشمول دہشت گردی کے خلاف جنگ، شہداء کارنر، نشانِ حیدر گیلری، بلند ترین جنگی محاذ سیاچن پر زندگی، کشمیر کارنر، پاکستان کا اقوام متحدہ میں کردار اور اقلیتوں کی قومی تعمیر میں کاوش اور قربانیوں کے نام دئیے گئے۔ بلاشبہ یہ میوزیم تاریخ سے متعلق معلومات کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
یہ تحریر 386مرتبہ پڑھی گئی۔